ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / زخمی ہوئے انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن

زخمی ہوئے انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن

Sun, 21 May 2017 22:00:16    S.O. News Service

لندن، 21 مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن زخمی ہو گئے ہیں، اگرچہ ان کے پاس لارڈس میں جنوبی افریقہ کے خلاف 6 جولائی سے ہونے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے لئے فٹ ہونے کے لئے کافی وقت ہے۔اینڈرسن گرون کی چوٹ کی وجہ سے ہفتہ کو یارکشائر کے خلاف لنکاشر کی جانب سے دوسرے دن کے کھیل میں حصہ نہیں لے پائے اور ان کا میچ میں آگے کھیلنا بھی مشکوک ہے۔ اینڈرسن کو جمعہ کو پہلے دن کے کھیل کے دوران گرون کی چوٹ کی وجہ سے میچ کے درمیان سے پویلین لوٹنا پڑا تھا۔ اینڈرسن کو لنکاشر کی جانب سے اگلے چار چیمپئن شپ میچوں میں حصہ لینا تھا۔
 


Share: